سیلابی صورتحال کے باعث ایم ڈی کیٹ امتحان کا شیڈول تبدیل

ڈاکٹر بننے کے خواہش مند طلبا و طالبات کیلئے اہم خبر، ملک بھر میں سیلابی صورتحال کے باعث ایم ڈی کیٹ امتحان کا شیڈول تبدیل کردیاگیا۔
ملک بھر میں شدید سیلابی صورتحال کے باعث نظام زندگی مفلوج ہو گیا ہے۔ وفاقی وزیر صحت کی ہدایت پر پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل (PMDC) نے ایم ڈی کیٹ امتحان کا شیڈول تبدیل کرنے کا اہم فیصلہ کیا ہے۔
PMDC کے مطابق ایم ڈی کیٹ امتحان اب 26 اکتوبر بروز اتوار منعقد کیا جائے گا۔پی ایم ڈی سی نے طلبہ اور متعلقہ افراد سے درخواست کی ہے کہ وہ نئے شیڈول کے مطابق تیاری کریں اور سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں احتیاط برتیں۔