سینیٹر شبلی فراز کے خلاف جوڈیشل کمپلیکس توڑ پھوڑ کے حوالے سے تھانہ ڈی ٹی ڈی میں درج مقدمے کا معاملہ

0
50

پی ٹی آئی رہنما شبلی فراز کا ضمانت قبل از گرفتاری کے لئے انسداد دہشتگری عدالت اسلام آباد سے رجوع،عدالت نے شبلی فراز کی50 ہزار مچلکوں کے عوض عبوری ضمانت منظور کر لی۔

شبلی فراز وکلاء نعیم حیدر پنجوتھہ انتظار حسین پنجوتھہ کے ہمراہ عدالت پیش، ایڈمنسٹریٹو جج راجہ جواد عباس نے درخواست ضمانت پر سماعت کی۔

میں ڈیوٹی جج نہیں ہوں نئے جج تعینات ہو جائیں تو معاملہ دیکھ لیں گے، عدالت نے 17 اپریل تک عبوری ضمانت منظور کر لی، پہلی دفعہ مچلکے 5 ہزار تھے بھاگنے کے بعد 50 ہزار ہو گئے ہیں۔

علی امین گنڈا پور کی ضمانت بھی 50 ہزار مچلکوں کے عوض منظور ہوئی، راجہ جواد عباس علی امین گنڈاپور وزیر اعلیٰ ہیں وہ دے سکتے ہیں ہم نہیں، بجلی نہیں جس وجہ سے آرڈر نہیں کر سکتا 12 بجے تک تحریری آرڈر لے لیں۔

عدالت نے شبلی فراز کی ضمانت قبل از گرفتاری 50 ہزار مچلکوں کے عوض منظور کر لی،اس سے قبل ضمانت قبل از گرفتاری عدم پیروی پر خارج کر دی گئی تھی۔

Leave a reply