سینیٹ اراکین کے انتخاب کیلئے 6 نشستوں پر پولنگ کا آغاز

0
90

اسلام آباد:(پاکستان ٹوڈے) قومی اسمبلی کی ایک، سندھ کی دو اور بلوچستان کی تین خالی نشستوں پر انتخابات کیلئے پولنگ کا عمل صبح 9 سے شام 4 بجے تک جاری رہے گا، نئے سینیٹ اراکین کے انتخاب کیلئے تینوں ایوان کے ممبران اپنا حق رائے دہی استعمال کر سکیں گے، پولنگ سٹیشن کے اندر موبائل یا کیمرہ لے جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔

سنی اتحاد کونسل کے الیاس مہربان اور پیپلز پارٹی کے یوسف رضا گیلانی کے درمیان مقابلہ ہوگا۔

سندھ سے سینیٹ کے ضمنی الیکشن میں پیپلزپارٹی کے جام سیف اللہ خان اور محمد اسلم ابڑو جبکہ سنی اتحاد کونسل کے نذیراللہ اور شازیہ سہیل امیدوار ہیں۔

بلوچستان سے سینیٹ کی تین نشستوں پر ضمنی انتخابات کیلئے 7 امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہوگا۔

واضح رہے کہ سینیٹ کی 6 نشستیں یوسف رضا گیلانی، مولانا عبدالغفور حیدری، نثارکھوڑو، جام مہتاب، پرنس احمد عمر اور سرفراز بگٹی کے مستعفی ہونے کے بعد خالی ہوئی تھیں، سینیٹ الیکشن کیلئے جمعیت علماء اسلام اور پیپلز پارٹی نے اسلام آباد اور بلوچستان میں اتحاد کر رکھا ہے۔

پی پی رہنما نیئر بخاری کا کہنا ہے کہ سینیٹ الیکشن بلوچستان میں پیپلز پارٹی جے یو آئی کی حمایت کرے گی۔

Leave a reply