سینیٹ قائمہ کمیٹی کااجلاس:سپریم کورٹ کےججزکی تعدادبڑھانےکی منظوری

0
37

سینیٹ قائمہ کمیٹی کےاجلاس میں سپریم کورٹ میں ججزکی تعداد25تک بڑھانےکی منظوردےدی گئی۔
چیئرمین فاروق ایچ نائیک کی زیرصدارت سینیٹ کی قائمہ کمیٹی قانون وانصاف کااجلاس منعقدہوا۔جس میں سپریم کورٹ کےججزکی تعدادبڑھانے پربحث ہوئی ،جس میں اپوزیشن جماعتوں نےججزتعدادبڑھانےکی مخالفت کی،پھر کمیٹی نے اکثریتی رائے سے سپریم کورٹ کے ججزکی تعداد25کرنے کی منظوری دی۔
کمیٹی چیئرمین فاروق ایچ نائیک نے کہاکہ 25 ججز میں ایک چیف جسٹس اور 24ججز شامل ہوں گے۔
رہنماتحریک انصاف حامدخان نےکہاکہ 26 ویں ترمیم سے ہم نے عدلیہ کو بہت سخت نقصان پہنچایا ہے،ججز تعیناتی کا ایسا طریقہ کارعدلیہ کی آزادی پرحملہ ہے۔ ہمیں اس طرح قانون سازی پراختلاف ہے۔ جب کسی ملک کونقصان پہنچانا چاہتے ہیں توججز کی تعداد بڑھائی جاتی ہےکیوں کہ مرضی کے فیصلے نہیں آرہے ہوتے۔
جے یو آئی کے سینیٹر کامران مرتضیٰ نے کہا کہ تعداد بڑھاکراپنی مرضی کے ججزکوسپریم کورٹ لایا جارہا ہے،25 اکتوبرکے بعد اب ججزبہترین اندازسے کام کررہے ہیں، تعداد بڑھانے کی ضرورت نہیں۔
پی پی سینیٹر شہادت اعوان نے کہا کہ سپریم کورٹ ججزکی کم از کم تعداد 21 لازمی کرنی چاہیے۔
چیئرمین کمیٹی فاروق ایچ نائیک نےسیکرٹری قانون سےاستفسارکیاکہ اخباربتاسکتاہے کہ مقدمات کی تعداد 60 ہزار ہیں تو آپ کیوں نہیں بتاسکتے؟ آپ کو انفارمیشن کے لیے کتنا وقت چاہیے؟
جس کےجواب میں سیکرٹری قانون کاکہناتھاکہ ہمیں اس انفارمیشن کےلئے کم سےکم تین ہفتےدرکارہیں۔

Leave a reply