
قومی اسمبلی کےبعدسینیٹ میں بھی پیکاایکٹ ترمیمی بل پیش کردیاگیا،بل متعلقہ کمیٹیوں کوبھیج دیے گئے،اپوزیشن نےشورشرابہ کیااور نعرےبازی کرتےہوئےواک آؤٹ کرگئے۔
سینیٹ میں پیکاایکٹ ترمیمی بل پیش ہونےکےبعدبل سینیٹ کی متعلقہ کمیٹی کےسپردکردیاگیا۔ایوان میں اپوزیشن نےپیکاایکٹ نامنظورکےنعرےلگائیں جبکہ سینیٹ گیلری سےاپوزیشن واک آؤٹ کرگئی۔
ڈیجیٹل نیشن پاکستان بل بھی سینیٹ میں پیش کیاگیاجبکہ نیشنل کمیشن برائےاقلیت کےقیام کابل سینیٹ میں پیش کیاگیااوربل وزیرقانون اعظم نذیرتارڑ نےپیش کیا۔بل متعلقہ قائمہ کمیٹی کےسپردکردیاگیا۔
سینیٹ اجلاس میں اظہارخیال کرتےہوئےوزیرقانون اعظم نذیرتارڑکاکہناتھاکہ افسوسناک ہےیہ اقلیتوں کےقانون پراحتجاج کررہے ہیں ،ڈیسک بجارہےہیں،بل کمیٹیوں کوجاچکےہیں،ایوان میں جلوس جلسہ کرنےکی بجائےکمیٹی میں جاکربل پربات کریں۔
بعدازاں سینیٹ کااجلاس پیرکی شام4بجےتک ملتوی کردیاگیا۔
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔