سینیٹ میں کےپی کی نمائندگی کےبغیرغیرآئینی ترمیم پاس کی گئی،بیرسٹرسیف
مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا ہے کہ سینیٹ میں خیبرپختونخوا کی نمائندگی کے بغیرغیر آئینی ترمیم پاس کی گئی،ترمیم سے عدلیہ میں سیاسی مداخلت کا راستہ ہموار ہوا ہے۔
مشیراطلاعات بیرسٹرسیف کاکہناتھاکہ پارٹی پالیسی کے برعکس آئینی ترمیم میں ووٹ دینے والوں کی نشاندہی کی جا رہی ہے، عوام اور پارٹی دونوں ان لوٹوں کا حساب لیں گے، ضمیر فروشوں کو نشان عبرت بنائیں گے۔
بیرسٹرسیف کامزیدکہناتھاکہ نامکمل پارلیمان سے ترمیم کرنا ایک ایسا عجوبہ ہے جو کسی کو سمجھ نہیں آ رہا، کے پی حکومت اسکی پُر زور مذمت کرتی ہے اور قانونی چارہ جوئی بھی کرے گی، آئینی ترمیم سے عدلیہ میں سیاسی مداخلت کا راستہ ہموار ہوا ہے۔
اُن کاکہناتھاکہ سینیٹ میں خیبرپختونخوا کی نمائندگی کے بغیرغیر آئینی ترمیم پاس کی گئی، ایک بڑے صوبے کی نمائندگی کے بغیر ترمیم سب سے بڑا سوالیہ نشان ہے، اس آئینی معاملے کا حل متنازع ترمیم کے نتیجے میں بنائے گئے آئینی بنچز کے پاس بھی نہیں ہوگا۔
مشیراطلاعات خیبرپختونخوابیرسٹرسیف کاکہناتھاکہ چیف جسٹس آف پاکستان کو سیاسی حکومت تعینات کرے تو انصاف کا جنازہ نکلنا ناگزیر ہے، آئینی ترمیم کے بعد عدلیہ میں فیصلے عوام کے بجائے سیاسی مفادات کی بنیاد پر ہوں گے، انصاف کو سیاسی ایجنڈے کے تابع کرنا آئین سے غداری ہے۔
وفاقی کابینہ نے2025کیلئے حج پالیسی کی منظوری دےدی
نومبر 5, 2024
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
پی ٹی آئی کارکنوں کا احتجاج
اپریل 30, 2024 -
پاکستان اورآئی ایم ایف کےدرمیان سٹاف لیول معاہدہ طے
جولائی 13, 2024
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔