
پاکستان ٹوڈے: پاکستان دوسرا جدید ملٹی مشن سیٹیلائٹ خلا میں بھیجنے کیلئے تیار۔
تفصیلات کے مطابق نیشنل سپیس ایجنسی سپارکو نے ملٹی مشن کمیونیکیشن سیٹیلائٹ لانچ کرنے کا اعلان کر دیا۔۔۔پاکستان 30 مئی کو چین کی نیشنل سپیس ایجنسی کے تعاون سے اپنا دوسرا جدید ملٹی مشن سیٹیلائٹ خلا میں بھیجا جائے گا۔ ترجمان سپارکو کے مطابق پاک سیٹ ایم ایم ون 30 مئی کو چین کے شیچانگ سیٹیلائٹ لانچ سینٹر سے خلا میں بھیجا جائے گا۔
سپارکو کے زیر اہتمام جدید مواصلاتی سیٹیلائٹ کی لانچنگ کے حوالے سے اسلام آباد میں ایک سیمینار کا انعقاد کیا گیا، جس میں سپارکو حکام نے بتایا کہ پاکستان میں 30 مئی کو لانچ ہونے والا سیٹیلائٹ پندرہ سال کیلئے ہوگا۔ سیٹیلائٹ پاکستانی انجینئرز اور سائنسدانوں نے چینی شراکت داری سے تیار کیا ہے، جو فائیو جی کوریج کیلئے معاون ثابت ہوگا۔2026
میں پاکستان کے پہلے سیٹ ون آر کی مدت ختم ہورہی ہے، 2027 میں پاک سیٹ ٹو سیٹیلائٹ لانچ کردیا جائے گا، جبکہ اس وقت مواصلاتی رابطے کے حوالے سے پاکستان کا ایک سیٹیلائٹ خلا میں موجود ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ سیٹیلائٹ ٹیلی ایجوکیشن، ٹیلی میڈیسن اور آن لائن سرگرمیوں کی کوریج کو بہتر کرے گا۔سپارکو کے مطابق ڈیجیٹل پاکستان ورژن اور مواصلاتی نظام کی بہترفراہمی میں معاون ہوگا۔
پی ٹی آئی کےجیل میں قید5رہنماؤں کاایک اورخط سامنےآگیا
جولائی 9, 2025شبلی فرازکی طبیعت ناساز،ہسپتال منتقل
جولائی 9, 2025
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
وفاقی وزیر اطلاعات عطاءاللہ تارڑ کی پریس کانفرنس
اپریل 6, 2024 -
اسد طور کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد
مارچ 8, 2024
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔