شاہراہ دستور پر پولیس اہلکار کو ٹکر مارنے والی خاتون برطانوی سفارتکار کے خلاف مقدمہ درج

0
30

اسلام آباد:(پاکستان ٹوڈے) برطانوی ہائی کمیشن کی تھرڈ سیکرٹری کے خلاف تھانہ سیکرٹریٹ میں مقدمہ، سرکار کی مدعیت میں درج کیا گیا۔

مقدمے میں لاپرواہی اور اشارہ توڑنے کی دفعات شامل، برطانوی ہائی کمیشن کی تھرڈ سیکرٹری سٹیسی جوانے سٹوکی نے ٹریفک اشارہ توڑا۔

تیز رفتار گاڑی نے موٹر سائیکل کو ٹکر ماری، سوار پولیس اہلکار شدید زخمی ہوگیا۔ زخمی پولیس اہلکار امیر داد کاکڑ سیکورٹی ڈویژن میں تعینات ہے۔

Leave a reply