شلپا شیٹھی نےاپنی فٹنس کارازبتادیا

0
26

بالی ووڈاداکارہ شلپاشیٹھی نےاپنی فٹنس اور سدابہار جوانی کا راز بتادیا۔
بھارتی فلم انڈسٹری میں اپنی اداکاری کےجوہردیکھانےوالی اداکارہ شلپاشیٹھی نےزندگی کی 49بہاریں دیکھ لیں لیکن آج بھی وہ جوان اورفٹ نظرآتی ہیں،جس کےبارےمیں انہوں نےبڑارازبتادیا۔
حال ہی میں اداکارہ نےایک انٹرویومیں اپنی فٹنس اورخوبصورتی کےبارےمیں بتایاکہ ان کو فٹنس اور سدابہارجوانی کےلئےسخت ترین ورزش اورصحت مند کھانےکھانےپڑتےہیں اور وہ ان معمولات پر برسوں سے عمل کررہی ہیں۔
انہوں نےمزیدکہاکہ وہ کیسے اپنی پسندیدہ ورزش سے لے کر روزانہ کی خوراک تک میں اپنی صحت کو برقرار رکھنے کےلیے کیا کچھ کرتی ہیں۔
اداکارہ نے اعتراف کیا کہ وہ کھانے کی شوقین ہیں لیکن ہمیشہ صحت مند کھانے کو ترجیح دیتی ہیں۔ اپنی بھرپور ڈائٹ کا خیال رکھتے ہوئے ہفتے میں ایک دن ایسا رکھتی ہیں جب وہ کوئی بھی چیز کھا سکتی ہیں جیسے کیک، قلفی اور گلاب جامن وغیرہ، لیکن باقی دنوں میں وہ صحت مند اور متوازن غذا کے اصول پر عمل کرتی ہیں۔

اداکارہ نےبتایاکہ وہ دن کاآغاز ایلوویرا کے جوس سےکرتی ہیں کیونکہ یہ مدافعتی نظام اورجلد کےلئے بھی بہترین غذاہے،اس کے بعد دلیا اور چائے کا استعمال کرتی ہیں۔ شلپا سفید چینی سے حتی الامکان بچتی ہیں اور صرف براؤن شوگر ہی استعمال کرتی ہیں۔ اداکارہ نے مشورہ دیا کہ ہر سفید چیز کو براؤن سے بدل دیں، چاہے وہ براؤن بریڈ ہو، براؤن رائس ہو یا براؤن شوگر۔
اداکارہ کی روزمرہ کی خوراک متوازن اور غذائیت سے بھرپور ہوتی ہے اور اس میں بہت سادہ کھانے شامل ہیں۔ شلپاشیٹھی نےبتایاکہ وہ سپیشل طورپر بھاپ میں بناہوایاپھرابلاہواکھانانہیں کھاتی بلکہ عام کھاناہی کھاتی ہیں جوکہ صحت مندسبزیوں اورزیتون کےتیل میں بناہو۔
اداکارہ نےاپنی ڈائٹ کےبارےمیں بتایاکہ وہ دوپہرکو کھانے میں دال چاول چپاتی، چکن کری اور کوئی ایک سبزی کھاتی ہیں،اگر شام کو بھوک لگے تو براؤن ٹوسٹ کے ساتھ دو انڈے اور چائے اور رات کے کھانے میں کوشش کرتی ہیں کہ جلدی کھانا کھائیں۔
انہوں نے یہ بھی بتایا کہ میں سلاد، سوپ اور ایک چکن کی ڈش کھاتی ہوں۔ میری غذا بہت سادہ ہے اور اس پر عمل کرنا آسان ہے۔

Leave a reply