شپنگ کارپوریشن کی عالمی معیار پر بہتری کیلئے تفصیلی پلان طلب

0
4

وزیراعظم شہبازشریف نےپاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن کوعالمی معیارکی کمپنی بنانےکیلئےجامع منصوبہ طلب کرلیا۔
وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت نیشنل شپنگ کارپوریشن کی تنظیم نو اور اصلاحات کےحوالے سے اہم اجلاس ہوا،جس میں نیشنل شپنگ کارپوریشن کی بہتری کےلئے اہم فیصلے کرلئےگئے۔اجلاس میں پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن کوعالمی معیارکی کمپنی بنانےکیلئےجامع منصوبہ طلب کیاگیا۔
اجلاس سےخطاب کرتےہوئے وزیراعظم شہبازشریف کاکہناتھاکہ پاکستان کےشپنگ شعبےمیں سرمایہ کاری کی وسیع استعدادموجودہے،شپنگ شعبےمیں نجی سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی کیلئےجامع پلان مرتب کیاجائے۔
اُن کامزیدکہناتھاکہ پی این ایس سی کےجہازوں کےاستعمال کےفروغ کے حوالےسےاقدامات کیےجائیں،پی این ایس سی کوعالمی معیارکی شپنگ کمپنی بنانےکیلئےماہرین وکنسلٹنٹس کی خدمات لی جائیں۔

Leave a reply