پاکستان ٹوڈے: بند کمروں میں کس نے قران اٹھایا، کون جھوٹا تھا؟
تفصیلات کے مطابق عمران خان کوقسمیں کھا کر یقین دہانیاں کروانے والے نے پھر کیا کیا،سارا کا سارا ماجرا شہباز گل نےسنا دیا، شہباز گل پر بڑا خطرہ منڈلانےلگا ،، جان کو خطرہ اب کیا ہو گا؟
شہباز گل نےاپنےوی لاگ میں ایسے سنسنی خیز انکشافات کئے کہ سیاسی میدان میں بڑی ہلچل مچ گئی ہے یہاں تک کہ انہوں نے نواز شریف کو ڈیل کر کے باہر بھیجنے والے سابق آرمی چیف کے خلاف ثبوت دینے کا بھی اعلان کر دیا
شہباز گل کا کہنا تھا کہ جب وہ حکومت میں تھے اور عمران خان وزیر اعظم تھے تو رجیم چینج سے کچھ دن پہلے ایک بڑی میٹنگ بلائی گئی ۔۔ وزیر اعظم ہاوس کے بند کمرے میں کپتان کی کچن کیبنٹ کے صرف اور صرف چودہ ارکان اس میٹنگ میں موجود تھے کسی کو نہیں پتہ تھا کہ میٹنگ کا ایجنڈا کیا ہے۔ کیا ہونے جا رہا ہےسب پوچھ رہےتھے مگر علم کسی کو نہیں تھا ۔
ایسے ماحول میں عمران خان کی انٹری ہوئی اور انکے ساتھ اس وقت کےآرمی چیف جنرل باجوہ بھی تھے ،،، شہبازگل نےرازوں سے پردہ اٹھاتے ہوئے بتایا کہ عمران خان نے دبنگ انداز میں کہا کہ فوج کو ہم سے اور ہمیں فوج سے کوئی شکوہ ہے تو آپس میں کر لو ۔۔۔ یہ حکومت گرانے کی افواہیں پھیلانے والوں کو پیغام دینے کا وقت ہے ملک ترقی کر رہا ہے کسی کو کوئی شکوہ ہے تو بتاو۔ شہباز گل کے مطابق ایسا صرف ایک شیر لیڈر عمران خان ہی کہہ سکتا تھا ۔
اس کے بعد جو ہوا وہ کوئی سوچ بھی نہیں سکتا تھا انہوں نے کہا کہ جنرل ر باجوہ نے قسمیں کھائیں قرآن کی اور کہا کہ ہم حکومت نہیں گرانے جا رہے آپ کو عوام نے چنا ہے اور انہوں نے نواز شریف کو باہر بھجوانے کی ڈیل سے بھی صاف صاف انکار کر دیا ۔ شہباز گل نے مزید انکشافات کرتے ہوئے بتایا کہ وہ جانتے تھے کی ڈیل کیا ہوئی اور کیسے ہوئی اور کیسے جنرل ر باجوہ نے نواز کو بیرون ملک بھیجا ۔۔۔ ان کے مطابق قسمیں کھانے والا جھوٹا تھا اور اس کے ساتھ ہی انہوں نے نواز شریف کی بیرون ملک جانے والی پوری کہانی عوام کے سامنے رکھنے کا بھی اعلان کر دیا
توشہ خانہ ٹوریفرنس:عمران خان نےمشاورت کیلئےوقت مانگ لیا
اکتوبر 2, 2024
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری کا بیان
جون 5, 2024 -
حسن اور حسین نواز کے دائمی وارنٹ گرفتاری معطل
مارچ 7, 2024
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔