شیخ السدیس نے رمضان آپریشنل پروگرام کا آغاز کردیا

0
139

عرب:(پاکستان ٹوڈے) تفصیلات کے مطابق عرب میڈیا رپورٹ کے مطابق رمضان آپریشنل پروگرام کا مقصد مسجدِ الحرام اور مسجدِ نبوی میں زائرین کے لیے سہولیات کو بہتر بنانا اور حرمین شریفین میں عبادت کے لیے مناسب روحانی ماحول کی فراہمی کرنا ہے۔

شیخ السدیس نے کہا کہ پروگرام سے حرمین شریفین کے دینی پیغام کو دنیا تک پہنچانا، دیگر حکومتی اداروں اور شراکت داروں کے ساتھ تعاون، تمام سرکاری اداروں کے ساتھ ہم آہنگی اور عالمی سطح پر اعتدال پسند مکالمے کو فروغ دینا، فکری انحراف کا مقابلہ کرنا اس کے بنیادی اصول ہیں۔

ان مقاصد کے حصول کے لیے حرمین شریفین انتظامیہ اپنے تمام اختیارات کو بروئے کار لاتے ہوئے اسلام کی روداری اور اعتدال پر مبنی صحیح تصویر پیش کرے گی۔

علاوہ ازیں شیخ السدیس نے اس کے ذریعے ہر قسم کی انتہا پسندی اور غلو کو مسترد کرتے ہوئے اعتدال پسندی پرمبنی شرعی قوانین اور رواداری کی تعلیمات کو پھیلانے کی اہمیت پر بھی زور دیا۔

Leave a reply