شیرافضل کی پارٹی رکنیت منسوخ:بیرسٹرگوہرلاعلم

0
111

شیرافضل مروت کی پارٹی رکنیت منسوخی کےمعاملےپرچیئرمین تحریک انصاف بیرسٹرگوہرلاعلم نکلے۔
تحریک انصاف کےچیئرمین بیرسٹرگوہرنےشیرافضل کی رکنیت منسوخی کانوٹیفکیشن جعلی قراردےدیا۔
چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹرگوہرکاکہناہےکہ شیر افضل مروت کی رکنیت منسوخی کا نوٹیفکیشن جعلی ہے۔میں نے ابھی نوٹیفکیشن دیکھا ہے، مجھے لگتا ہے یہ جعلی ہے میں ایسے کسی فیصلے سے آگاہ نہیں ہوں،اگر مجھے علم نہیں تو پھر شیر افضل مروت کو کیسے نکالا جاسکتا ہے۔
بیرسٹرگوہرکامزیدکہناہےکہ بطورچیئرمین تحریک انصاف ایسے کسی اقدام کی منظوری نہیں دوں گا، اگر کسی نے ذاتی حیثیت میں ایسا فیصلہ کیا تو منظور نہیں کروں گا۔
تحریک انصاف کی کورکمیٹی کےاراکین نےنوٹیفکیشن کی درست ہونےکی تصدیق کردی۔
کورکمیٹی اراکین کاکہناہےکہ نوٹیفکیشن درست ہے کور کمیٹی اجلاس میں فیصلہ ہوا تھا۔

Leave a reply