صارفین کیلئے آن لائن فراڈ کی شناخت کیلئے نیا ٹول متعارف

0
14

انٹرنیٹ صارفین کیلئے اہم خبر،آن لائن فراڈ کی شناخت کیلئے نیا ٹول متعارف ،برطانوی صارفین کو آن لائن فراڈ سے بچانے کیلئے فراڈ کی شناخت کرنیوالا نیا ٹول متعارف کروا دیا گیا۔
اس نئے ٹول کا نام آسک سِلور ہے اور صارفین اس جدید ٹول تک واٹس ایپ کے ذریعے ہی آرام سے رسائی حاصل کر سکتے ہیں۔ایسا کرنے کیلئے صارفین کو صرف آسک سِلورپر سائن اپ کرنا ہے، جس کے بعد یہ ٹول خود بخود ان کے واٹس ایپ اکاؤنٹ کی چیٹ لسٹ میں ظاہر ہوجائے گا۔
سائن اَپ کرنے کے بعد جب بھی کسی صارف کو کوئی مشکوک مسیج یا ای میل موصول ہو گی یا کسی ویب سائٹ پر شک ہو گاتو اسے صرف سکرین شاٹ لے کرآسک سلور ٹول پر اَپ لوڈ کرے گا، جس کے بعد یہ ٹول فوری طور پر تجزیہ کر کے بتا دے گا کہ آیا یہ مسیج ای میل یا ویب سائٹ کسی قسم کا فراڈ ہے یا نہیں۔
ماہرین کے مطابق صرف اتنا ہی نہیں، بلکہ یہ ٹول صارف کو فراڈ مسیج، ای میل یا ویب سائٹ کو رپورٹ کرنے جیسے اقدام سمیت آن لائن فراڈ سے خود کو محفوظ رکھنے کے دیگر اقدامات سے بھی آگاہ کرے گا۔
اس ٹول کے بانی الیکس سومرویل نے اسے برطانیہ کے ایک غیر منافع بخش سکیم پروٹیکشن گروپ گیٹ سیف آن لائن کے اشتراک سے آن لائن فراڈ سے حفاظت کے بارے میں آگہی و شعورکیلئے تیار کیا ہے۔

Leave a reply