صدر مملکت آصف علی زرداری نے ٹیکس قوانین ترمیمی بل 2024 کی منظوری دے دی

0
68

لاہور:(پاکستان ٹوڈے) صدر مملکت نے ٹیکس قوانین ترمیمی بل 2024 کی منظوری آئین کے آرٹیکل 75 کے تحت دی, ترمیمی بل کا مقصد ٹیکسوں اور ڈیوٹیز سے متعلق قوانین میں ترامیم لانا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ترمیمی بل کے ذریعے سیلز ٹیکس ایکٹ 1990 کے سیکشن 30 ڈی ڈی ڈی ، 43 ، 45 بی ، 46 اور 47 میں ترامیم کی گئی ہیں، ترمیمی بل کی مدد سے وفاقی ایکسائز ایکٹ 2005 کے سیکشن 29، 33، 34 اور 38 میں ترامیم کی گئی ہیں

ترمیمی بل کے ذریعے انکم ٹیکس آرڈیننس 2001 کے سیکشن 122 اے، 124، 126 اے ، 130 ، 131، 132 ، 133 اور 134 اے میں ترامیم کی گئی ہیں، ٹیکس قوانین ترمیمی بل 2024 قومی اسمبلی سے 29 اپریل 2024 کو پاس ہوا تھا، صدر مملکت نے ترمیمی بل کی منظوری وزیرِ اعظم کی ایڈوائس پر دی۔

Leave a reply