صوبائی وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کی ڈی جی پی آر میں میڈیا سے گفتگو
پاکستان ٹوڈے: آج یکم رمضان المبارک ہے پوری قوم کو رمضان کا مہینہ مبارک ہو، اللہ تعالیٰ ہمیں ہمت دے ہم عوام کی مشکلات کم کرسکے،
وزیر اعلیٰ پنجاب نے نگہبان رمضان کے نام سے پراجیکٹ کا آغاز کیا ہے۔ چونسٹھ لاکھ لوگوں کو اس پیکج میں شامل کیا ہے،
بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ذریعے لوگوں کو پیکج دیا جارہا ہے، سیاسی مخالفین کو اس کی بے تحاشا تکلیف ہے کیونکہ انھوں نے اپنے دور میں کوئی کام نہیں کیا تھا۔
اس میں لوگوں کی کوئی بھی لائن نہیں بنوائی جائے گی، اڑتالیس لاکھ افراد کو ویریفائی کیا گیا، پچھتر فیصد افراد ویریفائی ہوئے پچیس فیصد ویریفائی نہیں ہوئے۔
وزیر اعلی پنجاب کی ہدایت پر ایک پائلٹ پراجیکٹ شروع کیا گیا تھا، آج یکم رمضان سے پورے پنجاب میں تقسیم شروع کردی گئی ہے، بیس رمضان تک یہ مکمل ہوجائے گا۔ پندرہ لاکھ تھیلے تقسیم کیئے جاچکے ہیں، اگر کوئی مسئلہ ہے تو ہمیں بتائے ہم ہر وقت موجود ہیں، ذخیرہ اندوزی پر وزیر اعلی پنجاب نے سخت ایکشن لینے کا فیصلہ کیا ہے۔
پہلی مرتبہ پنجاب کی تاریخ میں جن کو مجسٹریٹ تعینات کیا گیا ہے ان کی ٹرینگ کروائی گئی ہے، وزیر اعلیٰ پنجاب نے اس حوالے سے ایک ہیلپ لائن متعارف کروائی ہے ،اب تک بارہ سو پچھتر شکایات پر کاروائی کی گئی ہے۔
تریپن ایف آئی آرز کی گئی ہیں، یہ بارہ مہینے چلے گا پنجاب حکومت اس پر مکمل نظر رکھے گی، تاجر حضرات کو تین دن دیئے گئے تھے کہ اپنے سٹاک حکومت کے ساتھ شیئر کرے۔ اگرایسا نہیں کیا جائے گا تو ان کے خلاف کاروائی ہوگی ،لاہور میں دو جگہوں کو سیل کردیا گیا ہے۔
اگر کسی نے ریٹ لسٹ آویزاں نہ کی تو اس کے خلاف کاروائی ہوگی، بارہ سو اکہتر مجسٹریٹس کا علحیدہ علحیدہ ڈیش بورڈ بنادیا گیا ہے۔
نعمت گھی کو حکومت نے نہیں خریدا، اس کی جگہ دو اور گھی خریدے گئے،پنجاب میں پہلی مرتبہ ایک نیا سروے ہونے جارہا ہے۔
اس میں پورے پنجاب کا سروے کیا جائے گا، پنجاب کا ایک ڈیٹا تیار کیا جائے گا، جو واقعی مستحقین ہیں ان کی ایک مکمل لسٹ بنائی جائے گی، پیاز اور کیلا باہر ایکسپورٹ کیا جارہا تھا اس کو روک دیا گیا ہے۔
مصنف
اسحاق ڈارکی بطورنائب وزیراعظم تقرری عدالت میں چیلنج
ستمبر 11, 2024یااللہ خیر!ملک کےمختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے
ستمبر 11, 2024
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔