صوبائی وزیر انسانی حقوق و پارلیمانی امُور طاہر خلیل سندھو کا جنگلات کے عالمی دن کے حوالے اہم پیغام

0
94

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی خصوصی توجہ کی بدولت آج صوبے بھر میں شجرکاری مہم زور و شور سے چلائی جا رہی ہے

گلوبل وارمنگ، ماحولیاتی آلودگی عالمی مسائل بن چُکے، موجودہ دور میں ماحولیاتی تبدیلی کے اثرات دنیا بھر میں صاف دیکھے جا سکتے ہیں۔

شجرکاری روحِ زمین کو زندگی بخشتی ہے، تمام پاکستانیوں کو گلوبل وارمنگ جیسے مسائل سے نمٹنے کے لئے یک مُشت ہو کر محنت کرنا ہو گی۔

یہ ہمارا بنیادی فرض ہے کہ ہر سطح پر شجرکاری و درختوں کی حفاظت میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں، ملک بھر میں شجرکاری مہم کے تحت کروڑوں درخت لگائے جائیں گے، ہر محکمہ، ہر فرد، شجرکاری مہم کے فروغ کے لئے دل و جان سے محنت کرے۔

Leave a reply