صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نئے لیڈی ولنگٹن ہسپتال کی سائٹ پر پہنچ گئے۔

0
78

پاکستان ٹوڈے کی تفصیلات کے مطابق اس موقع پر وائس چانسلر کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر محمود ایاز، ایم ایس لیڈی ولنگٹن ہسپتال ڈاکٹر سعید اختر اور آئی ڈیپ کے افسران موجود تھے۔

صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے سائٹ پر جاری پیش رفت کا جائزہ لیا۔ آئی ڈیپ کے افسران نے صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق کو بریفننگ دی۔

صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق کا اظہار خیال۔ پرانے لیڈی ولنگٹن ہسپتال کی عمارت انتہائی کمزور ہو چکی ہے۔ متعلقہ اداروں کو نئے لیڈی ولنگٹن ہسپتال کو مقررہ وقت پر مکمل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

نئے لیڈی ولنگٹن ہسپتال کی تعمیر کے حوالہ سے فنڈز کی کوئی کمی نہیں ہے۔ نئے لیڈی ولنگٹن ہسپتال کی تعمیر کے بعد ہزاروں مریضوں کو علاج کی بہترین سہولیات میسر آئیں گی۔ پنجاب کے تمام سرکاری ہسپتالوں میں جاری ری ویمپنگ منصوبے کو جلد مکمل کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔

Leave a reply