صوبائی وزیر صنعت، تجارت چوہدری شافع حسین کا بزنس سہولت مرکز کا دورہ

0
62

پاکستان ٹوڈے کی تفصیلات کے مطابق اس موقع پر سیکرٹری صنعت و تجارت احسان بھٹہ ایم ڈی پی ایس آئی سی سدرہ یونس سی ای او پی بی آئی ٹی جلال حسن و دیگر افسران موجود تھے ۔

مینیجر عابد سلیم نے صوبائی وزیر صنعت و تجارت کو سنٹر کی کارکردگی اور انتظامات کے متعلق بریف کیا۔اس موقع پر صوبائی وزیر صنعت چوہدری شافع حسین نے سنٹر کے تمام ڈیسک کا وزٹ کیا اور عملے سے مختلف سوالات پوچھے اور ان کی کارکردگی کو سراہا اس موقع پر شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے پانچ اداروں کو تعریفی اسناد دی گئیں۔

جن میں جنگلات، جنگلی حیات اور ماہی پروری ،سیاحت (DTS،محکمہ لائیو سٹاک اور ڈیری ڈویلپمنٹ محکمہ توانائی اور پنجاب فوڈ اتھارٹی شامل تھے – اس موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین نے کہا کہ بزنس سہولت مرکز کا قیام نگران حکومت کا بہترین اقدام تھا۔

اب اس کا سلسلہ مذید شہروں تک وسیع کیا جائے گا اس مرکز میں ون ونڈو کے تحت سرمایہ کاروں کو تمام این او سیز اور تمام ضروری اداروں سے وابستہ کام کئے جاتے ہیں وزیر صنعت چوہدری شافع حسین نے ادارے کی سرمایہ کار دوست پالیسیوں کی تعریف کی اور ملکی ترقی میں ادارے کے کردار کو سراہا ۔

مصنف

Leave a reply