صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین کا ٹیوٹا سیکرٹریٹ کا دورہ

0
34

شجر کاری مہم کے حوالے سے پودا لگایا اور بریفنگ اجلاس کی صدارت کی، صوبائی وزیر نے ٹیوٹا کے اداروں کیلئے تیار کردہ قوی ترانہ کا اجراء کیا۔

چئیرمین ٹیوٹا بریگیڈیئر ریٹائرڈ محمد ساجد کھوکھر کی ادارے کی ورکنگ، کارکردگی اور آئندہ کے لائحہ عمل بارے بریفنگ

ٹیوٹا کے اداروں میں سکالر شپ پروگرام شروع کئے جائیں، صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین، ٹیوٹا کے اداروں میں آرٹیفیشل انٹیلیجنس، سولر پینل ٹیکنالوجی اور کرین آپریٹرزکے کورسز بھی شروع کئے جائیں۔

صوبائی وزیر کی ٹیوٹا کے اداروں میں چائنیز کے علاوہ اریبک، جرمن اور جاپینیز لینگویج کورسز شروع کر نے کی بھی ہدایت، سافٹ وئر کورسز کے حوالے سے پلان طلب، سکلز لیبر کی بیرون ممالک اور مقامی انڈسٹری میں کھپانے کا پلان بھی طلب کرلیا۔

سرامکس کالج گجرات کی 10سال سے بندش کی رپورٹ طلب ٹیوٹا کے اداروں میں موجود لیبز کو اپ گریڈ کیا جائے گا۔
ٹیوٹا کے اداروں کو اداروں کو عالمی معیار کے مطابق ڈھالا جائے گا تاکہ ان اداروں سے ہنر سیکھ کر طلبہ ملک کے لئے قیمتی زرمبادلہ کما سکیں، صوبائی وزیر صنعت و تجارت۔

ٹیچرز ٹریننگ پروگرام انتہائی اہمیت کا حامل، غیر ملکی ٹیچرز کو پروگرام میں شامل کیا جائے، ٹیوٹا کو نوجوانوں کو جدید علوم سے آراستہ کرنے کے حوالے سے اپنا موثر کردار ادا کرنا ہے۔

ٹیوٹا کے اداروں میں 3ماہ سے لے کر 4سال تک کے مختلف کورسز کرائے جا رہے ہیں، چئیرمین ٹیوٹا محمد ساجد کھوکھر، پنجاب کی 13جیلوں اور 23دینی اداروں میں شارٹ کورسز کرائے جا رہے ہیں، چئیرمین ٹیوٹا
ٹیوٹا کے اداروں میں 91ہزار بچے ٹیکنیکل ایجوکیشن حاصل کررہے ہیں، سیکرٹری صنعت و تجارت احسان بھٹہ ، چیف آپریٹنگ آفیسر قراتہ العین، سینئر ڈائریکٹر جنرل اختر عباس بھروانہ اور دیگر سینئر افسران کی اجلاس میں شرکت۔

Leave a reply