صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین کی زیر صدارت رمضان ریلف پیکج کی نگران وزارتی کمیٹی کا سول سیکرٹریٹ میں اجلاس
صوبائی وزراء بلال یاسین، عاشق حسین کرمانی،عظمیٰ بخاری اور متعلقہ محکموں کے سیکریٹریز کی اجلاس میں شرکت ڈویژنل کمشنرز وڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شریک ہوئے۔
اجلاس میں رمضان پیکج پر عملدرآمد، اشیاء ضروریہ کی دستیابی ،قیمتوں اور مانیٹرنگ کے عمل کا جائزہ لیا گیا۔
وزارتی کمیٹی کا گزشتہ تین روز میں چکن کی قیمتوں میں اضافہ پر اظہار تشویش، مرغی کے گوشت کی قیمتوں میں کمی کے لئے فوری اقدامات کی ہدایت۔
رمضان کے آخری عشرے میں پولٹری کی مارکیٹ میں سپلائی پر کڑی نظر رکھی جائے، وزارتی کمیٹی
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر پنجاب کی تاریخ کے سب سے بڑے رمضان پیکج کی ترسیل لوگوں کی دہلیز پر کامیابی سے جاری ہے ، صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین اب تک 49 لاکھ سے زائد گھرانوں کو ان کی دہلیز پر راشن پہنچایا جاچکا ہے۔
عوام کو ماہ مقدس میں معیاری اشیاء ضروریہ سستے داموں مل رہی ہیں، سپلائی کی صورتحال بہتر ہونے سے قیمتوں میں نمایاں کمی آئی ہے، فوڈ اتھارٹی کے افسران کو اضلاع میں زیادہ متحرک کرنے کی ضرورت ہے۔
ماڈل و رمضان بازار عوام کو ریلیف کی فراہمی کا بڑا ذریعہ ثابت ہورہے ہیں، کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو چکن کی قیمتوں میں کمی کا ٹاسک دیا جائے، صوبائی وزیر زراعت عاشق حسین کرمانی، پنجاب کے عوام کو مناسب قیمت پر چکن کی فراہمی یقینی بنانا ضروری ہے۔
،اجلاس میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی کارکردگی کا بھی جائزہ لیا گیا
13 رمضان المبارک تک ساڑھے 9 لاکھ انسپیکشنز کی گئیں اور 63لاکھ947خلاف ورزیاں سامنے آئیں، اجلاس کو بریفنگ 2105مقدمات درج، 6136افراد گرفتار اور 7کروڑ 4لاکھ روپے سے زائد کے جرمانے عائد کئے گئے
مصنف
اسحاق ڈارکی بطورنائب وزیراعظم تقرری عدالت میں چیلنج
ستمبر 11, 2024یااللہ خیر!ملک کےمختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے
ستمبر 11, 2024
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔