صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین کی ایف سی سی آئی کے ریجنل آفس آمدصنعتکاروں اور تاجروں سےملاقات

0
52

پاکستان ٹوڈے: ایف سی سی آئی کے ریجنل چئیرمین ذکی اعجاز نے انڈسٹری اور صنعتکاروں کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا۔

تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین کا صنعتکاروں سے خطاب, صنعتکاروں اور تاجروں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جارہے ہیں۔

پنجاب میں سرمایہ کاری کے لئے سازگار اور محفوظ ماحول یقینی بنایا جارہا ہے، پنجاب چیمبرز آف کامرس کوآرڈینیشن کمیٹی کو پوری طرح فعال اور متحرک کردیا گیا ہے، سولر انرجی کے حوالے سے جلد نئی پالیسی آرہی ہے۔

پنجاب میں سولر پینلز مینوفیکچرنگ کے کارخانے لگیں گے، صوبے کی تاریخ بدلے گی، گجرات میں عالمی معیار کا فرنیچر کا لج بنے گا، صوبے کے مختلف شہروں میں میں مزید 4 بزنس فسیلیٹیشن سینٹرز بنیں گے، ٹیوٹا کا بورڈ تبدیل کردیا،

باقی بورڈز بھی تبدیل ہوں گے، ٹیوٹا اور صنعتی مراکز کے معاملات ٹھیک کریں گے۔ ٹیوٹا کے پچھلے 6 سالوں کے آڈٹ کا حکم دے دیا، انڈسٹریل اسٹیٹس میں سوشل سیکورٹی ہسپتالوں کے قیام کا جائزہ لیں گے، خواتین کو انڈسٹریل اسٹیٹس میں انڈسٹری لگانے کے مواقع کی فراہمی کی حوالے سے پالیسی لائیں گے۔

خواتین سرمایہ کاروں کی سہولت کیلئے پنجاب سرمایہ کاری بورڈ میں خصوصی سیل بنایا جائے گا، خواتین کاسمیٹک انڈسٹری میں سرمایہ کاری کریں، اس حوالے سے جوائنٹ وینچربھی کئے جا سکتے ہیں، نوجوانوں کو مفت شارٹ آئی ٹی کورسز کیلئے چیف منسٹر سکل ڈویلپمنٹ پروگرام کا آغاز ہوچکا، سمال انڈسٹریل اسٹیٹس کے روڈ انفراسٹرکچر کو بہتر بنائیں گے۔

ٹیوٹا کے اداروں میں مرحلہ وار پروگرام کے تحت عالمی معیار کے مطابق بنایا جارہا ہے، انڈسٹریل اسٹیٹس میں جن پلاٹوں پر پالیسی کے مطابق کارخانے نہیں لگے ان کا جائزہ لے رہے ہیں، پالیسی کے مطابق 2سال کے اندر کارخانہ لگنا ضروری ہے ۔

گارمنٹ سٹی حکومت کا شاندار منصوبہ ہے، اس پر تیزی سے کام ہونا چاہئے، سابق صوبائی وزیر ایس ایم تنویر، صنعتکاروں اور تاجروں نے انڈسٹری کے فروغ کیلئے تجاویز دیں، چئیرمین پیڈمک، سی ای او پنجاب سرمایہ کاری بورڈ ،صنعتکاروں اور تاجروں کی بڑی تعداد اس موقع پر موجود تھی۔

Leave a reply