صوبہ بھر کی بڑی رابطہ سڑکوں کی تعمیر و مرمت کے لئے 6 ماہ کی ڈیڈ لائن مقرر

0
57

لاہور:(پاکستان ٹوڈے) وزیراعلیٰ مریم نواز کے زیر صدارت خصوصی اجلاس ہوا جس میں سڑکوں کی تعمیر و بحالی کے پراجیکٹ کا جائزہ لیا گیا۔

دوران اجلاس وزیراعلیٰ کو بریفنگ دی گئی کہ پنجاب بھر میں 811 سڑکوں کی تعمیر و مرمت اور بحالی کی جائے گی، پنجاب میں پہلی مرتبہ بیک وقت 16 ہزار 558 کلو میٹر شاہراہوں کی تعمیر و مرمت ہو گی۔

وزیر اعلیٰ مریم نواز نے پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ سے 5 ایکسپریس ویز کی تعمیر کا پراجیکٹ جلد شروع کرنے کی ہدایت کر دی۔

علاوہ ازیں پنجاب میں انتہائی خطرناک اور بوسیدہ حالت 10 پلوں کی تعمیر شروع کر دی گئی، وزیر اعلیٰ مریم نواز کی ہدایت پر پل بند کر کے تعمیر و مرمت شروع کی گئی۔

Leave a reply