طلبا کی موجیں، اوقاتِ کار میں کمی، یکم جون سےچھٹیاں

0
76

پاکستان ٹوڈے: طلبا کی موجیں لگ گئیں۔ شدید گرمی کے باعث خیبر پختونخوا میں سرکاری سکولوں کے اوقات کار تبدیل کردیے گئے۔

تفصیلات کے مطابق یکم جون سے موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان کر دیا گیا۔ خیبر پختونخوا میں شدید گرمی کے پیشِ نظر سرکاری سکولوں کے اوقات کار تبدیل کرتے ہوئے یکم جون سے گرمیوں کی چھٹیوں کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ صوبائی محکمہ تعلیم کے مطابق سکول صبح 8 کی بجائے 7 بجے کھلیں گے، پرائمری سیکشن کی چھٹی 11 بجے، جبکہ مڈل، ہائی اور ہائیر سکینڈری اسکولوں کی چھٹی 12 بجے ہو گی۔

محکمہ تعلیم خیبر پختونخوا کے مطابق پرائمری سکولوں کی گرمی کی چھٹیاں یکم جون سے 31 اگست تک ،جبکہ مڈل، ہائی اور ہائیر سکینڈری سکولوں کی چھٹیاں 15 جون سے 31 اگست تک ہوں گی۔ محکمہ تعلیم کے حکام کا کہنا ہے کہ سرمائی علاقوں کے سکولوں میں یکم جولائی سے 31 اگست تک چھٹیاں ہوں گی۔

دوسری جانب وفاقی وزارت تعلیم نے بھی سکولوں کے اوقات کار میں مزید کمی کر دی ہے۔ سیکرٹری ایجوکیشن محی الدین وانی کے مطابق رواں ہفتے تعلیمی ادارےساڑھے 7 سے ساڑھے11 تک کھلیں گے، جبکہ اسمبلی اور سپورٹس پیریڈ نہیں ہوں گے۔

Leave a reply