طیفی بٹ کےبہنوئی جاویدبٹ قتل کیس میں مزیدملزمان گرفتار

0
10

امیربالاج ٹیپوٹرکاں والےکےقتل میں نامزدملزم خواجہ تعریف عرف طیفی بٹ کےبہنوئی جاویدبٹ قتل کیس میں مزیدملزمان کوگرفتارکرلیاگیا۔
ذرائع کےمطابق آرگنائزڈ کرائم یونٹ نے دو مزید ملزموں کوگرفتار کرکے انوسٹی گیشن ونگ کے حوالےکردیا۔ گرفتار ملزمان میں ثمر گل اور شیراز خان شامل ہیں ۔ دونوں ملزموں کو خیبر پختونخواہ سے گرفتار کیا گیا۔ دونوں ملزموں نے گرفتار شوٹرز اظہر اور الیاس کو پناہ دی تھی ۔
ذرائع کےمطابق ملزموں نےتفتیش میں انکشاف کیاکہ مفرور ملزم عارف نے اظہر اور الیاس کو اسلحہ ڈیلر اکرم خان کے پاس بھیجا تھا۔ اکرم خان نے دونوں شوٹرز کو خیبر پختوخواہ ثمر اور شیراز کے پاس بھیجا تھا۔
ذرائع کےمطابق پولیس کو اسلحہ ڈیلر اکرم خان کی بھی تلاش ہے ۔ گرفتار ملزموں سے’پینل آف آفیسر‘ تفتیش کررہے ہیں۔

Leave a reply