
وزیراعظم شہبازشریف نےکہاہےکہ عالمی اقدامات نہ اٹھائےگئےتومستقبل مشکلات کاشکار ہوسکتا ہے ،علاقائی امن واستحکام کےلئے معاہدوں پرعملدرآمدانتہائی اہم ہے۔
وزیراعظم شہبازشریف کاسعودی عرب کےدارالحکومت ریاض میں ’ون واٹر‘ سربراہی اجلاس سےخطاب کرتےہوئےکہناتھاکہ علاقائی امن واستحکام کےلئے معاہدوں پرعملدرآمدانتہائی اہم ہے۔
وزیراعظم شہبازشریف کاعالمی سطح پرآبی مسائل کےحل کےلئے مختلف تجاویزبھی پیش کرتےکہناتھاکہ عالمی اقدامات نہ اٹھائےگئےتومستقبل مشکلات کا شکار ہوسکتا ہے،ایک دوسرےسےپانی سےمتعلق تحقیق اورٹیکنالوجی کاتبادلہ اہم ہے ،بنیادی ڈھانچےکی بحالی کےلئےمتاثرہ ملکوں کووسائل فراہم کئےجائیں ،علاقائی تعاون اورڈیٹاشیئرنگ سےمتعلق فریم ورک کی ضرورت ہے۔
اُن کامزیدکہناتھاکہ بطورقیادت دریاؤں،جھیلوں اورآبی ذخائرکاتحفظ یقینی بنانا ہے ،2022کےتباہ کن سیلاب سےپاکستان کےآبی وسائل کوشدیدنقصان پہنچا ،2022کےسیلاب سےلاکھوں قیمتی جانیں ضائع ہوئیں،تباہ کن سیلاب کے باعث روزگارکےمواقع بھی شدیدمتاثرہوئے،ریچارج پاکستان اقدام کا مقصد ماحولیاتی نظام پرتوجہ دیناہے،ریچارج پاکستان کامقصدسیلاب کےخطرات اورخشک سالی کم کرناہے۔
شہبازشریف کاکہناتھاکہ ہماری قومی واٹرپالیسی واٹرشیڈکےبہترنظام اورماحولیاتی تحفظ کےلئے ہے، پاکستان میں خشک سالی کےشکارعلاقوں کی نشاندہی کی جارہی ہے،خشک سالی کےسدباب کےلئے متاثرہ علاقوں میں اقدامات کیے جارہے ہیں۔
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔