عالمی برادری فلسطین میں مظالم روکنےکیلئےفیصلہ کن کارروائی کرے،صدرو وزیراعظم
صدرمملکت آصف علی زرداری اوروزیراعظم شہبازشریف نےکہاہےکہ عالمی برادری فلسطین میں مظالم روکنےکےلئےفیصلہ کن کارروائی کرے۔
صدرمملکت آصف علی زرداری اوروزیراعظم شہبازشریف نے فلسطین کے عوام کے ساتھ یکجہتی کے عالمی دن پراپنے الگ الگ پیغامات جاری کئے۔
صدرزرداری کاکہناتھاکہ فلسطینیوں کےحق خودارادیت کےلئےغیرمتزلزل عزم کااظہار کرتے ہیں، پاکستان1967سےآزاد،پائیداراورمتصل فلسطینی ریاست کےقیام کاحامی ہے،آزادی،وقاراورانصاف کے لئے فلسطینی عوام کےساتھ کھڑےہیں،عالمی برادری فلسطینی عوام کی نسل کشی روکنےکےلئےفیصلہ کن اقدامات کرے،عالمی ضمیرفلسطین میں لاکھوں لوگوں کی حالت زارنظراندازنہیں کرسکتا۔
اُن کامزیدکہناتھاکہ اسرائیلی قبضہ خطےمیں قیام امن کی راہ میں سب سےبڑی رکاوٹ ہے،عالمی برادری غزہ میں غیرمشروط جنگ بندی کےلئےاقدامات کرے،عالمی برادری اسرائیل کواس کےاقدامات پرجوابدہ ٹھہرائے،اسرائیلی اقدامات کوعالمی عدالت انصاف نےنسل کشی قراردیا،اسرائیل کی قیادت کے احتساب کےتمام اقدامات کاخیرمقدم کرتےہیں۔
صدرزرداری کاکہناتھاکہ بچوں اورخواتین سمیت45ہزارسےزائدفلسطینی اپنی جانیں کھوچکے،اسرائیل اقوام متحدہ اوردیگرامدادی ایجنسیوں کےکام میں ر کاوٹیں ڈال رہاہے،اسرائیل جان بوجھ کرفلسطینیوں کوانسانی امدادسےمحروم کررہا ہے ،پاکستان اسرائیل کی جارحانہ کارروائیوں کی شدیدمذمت کرتاہے،پاکستان فلسطینیوں کےحق خودارادیت کےحصول کےلئےحمایت جاری رکھےگا۔
وزیراعظم شہبازشریف کااپنےپیغام میں کہناتھاکہ عالمی برادری فلسطین میں مظالم روکنےکےلئےفیصلہ کن کارروائی کرے،شہریوں ،ہسپتالوں،سکولوں اور انفراسٹرکچرپرحملوں کوروکاجائے،فلسطینیوں کےلئے بھیجےجانےوالےامدادی قافلوں پرحملےناقابل برداشت ہیں،پاکستان غزہ میں فوری اورغیرمشروط جنگ بندی کامطالبہ کرتاہے۔
شہبازشریف کامزیدکہناتھاکہ پاکستان فلسطینی عوام کےلئےانسانی امدادکویقینی بنانےکی ضرورت پرزوردیتاہے،ہم آزادی اورحق خودارادیت کےلئے فلسطینی عوام کی جدوجہدکی حمایت جاری رکھیں گے،پاکستان سلامتی کونسل قراردادوں کےمطابق مسئلہ فلسطین کامنصفانہ حل چاہتاہے،پاکستان کےعوام کی جانب سے فلسطینی عوام کےساتھ یکجہتی کااعادہ کرتاہوں،۔حق خودارادیت کےحصول کے لئےفلسطین کےعوام کےساتھ کھڑےرہیں گے۔
جسٹس جمال مندوخیل نےجسٹس منصورعلی شاہ کےخط کاجواب دیدیا
دسمبر 14, 2024حکومت چھوڑنے میں میرا ریکارڈ بہت خراب ہے،خالدمقبول صدیقی
دسمبر 14, 2024
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔