اسلام آباد:(پاکستان ٹوڈے) عالمی بینک نے پاکستان سے کہا ہے کہ وہ ذاتی آمدن ٹیکس کو تنخواہ دار اور غیر تنخواہ دار طبقات کےلئے برابر بنائے اور جنرل سیلز ٹیکس کے نظام میں موجود خرابیاں دور کرے اور تمباکو کی صنعت پر ایک ہی پریمیم شرح پر ٹیکس وصول کیا جائے۔
عالمی بینک نے یہ بھی سفارش کی ہے کہ ہر قسم کے ریگولیٹرز کو ایک ہی بڑے ادارے کے اندر لایاجائے اور ایک مرکزی نظام کے تحت لایاجائے تاکہ مرکز اور صوبوں کے مابین رابطہ کاری بہتر ہوسکے بجائے اس کے کہ اسے ٹکڑوں میں بانٹنے کا طریقہ کار اپنایا جائے۔” فوری اصلاحاتی ایجنڈا: آئی ایم ایف سے آگے“ کے نام سے ہونے والی کانفرنس کے شرکا کے ساتھ شیئر کئے جانے والے عالمی بینک کے تخمینے میں انکشاف کیا گیا ہے کہ فی الوقت مجموعی قومی پیداوار میں جنرل سیلز ٹیکس کا کل حصہ 2.7 فیصد ہے اور اگر تمام اقسام کے کم کئے گئے ٹیکس اور استثنیٰ اور دیگر تر غیبات ختم کر دی جائیں تو اس میں مجموعی قومی پیداوار کا 6.53 فیصد بننے کی صلاحیت موجود ہے۔ورلڈ بینک نے یہ تجویز بھی دی کہ تمباکو پر وفاقی ایکسائز ڈیوٹی کی ایک ہی پریمیم شرح متعارف کرائی جائے اور اس سے مجموعی قومی پیداوار میں تمباکو کی صنعت سے حاصل ہونے والے ٹیکس کا حصہ 0.19 فیصد سے بڑھ کر 1.09 فیصد ہوجائے گا جس سے پتہ چلتا ہے کہ ٹیکس کلیکشن 1000 ارب سے بڑھ سکتا ہے۔
ڈالرگراوٹ کاشکار،روپیہ تگڑا
ستمبر 12, 2024اسٹیٹ بینک نےشرح سودمیں2فیصدکمی کااعلان کردیا
ستمبر 12, 2024پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کاامکان
ستمبر 12, 2024
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
ناشتہ بنانے کی صلاحیت کا حامل منفرد روبوٹ متعارف
ستمبر 10, 2024 -
پی آئی اے کو 2 حصوں میں تقسیم کرنے کا منصوبہ
فروری 3, 2024
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔