عالمی دن کے حوالے سے واسا ہیڈ آفس لاہور سے آگہی واک کا اہتمام کیا گیا

0
68

پاکستان ٹوڈے: ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق اور ایم ڈی واسا غفران احمد کی زیر صدارت پانی کے عالمی دن کے حوالے سے واسا ہیڈ آفس لاہور سے آگہی واک کا اہتمام کیا گیا

آگہی واک میں واسا کے تمام افسران و عمل کی خصوصی شرکت، واک کا مقصد عوام میں پانی بچانے کے متعلق شعور اجاگر کرنا تھا

ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق اور ایم ڈی واسا غفران احمد نے واک کے شرکاء کو پانی کی اہمیت کے متعلق آگہی دی، پانی کا قطرہ قطرہ نعمت خداوندی ہے اسے ضائع ہونے سے بچائیں۔

پانی کے ضیاع کو روکنے کے لیے واسا لاہور کو تمام ضروری اقدامات کرنے کی ہدایات۔  ہمیں پانی کے متعلق اپنے رویوں میں تبدیلی لانی ہوگی تاکہ آنے والی نسلوں کے لیے پانی بچایا جا سکے۔

گھروں میں برتن دھوتے ہوئے ، نہاتے ہوئے برش کرتے ہوئے پانی کو احتیاط سے استعمال کیا جانا چاہیے۔ واسا لاہور نے پانی کی بچت کے لیے عوام الناس میں پمفلٹ بھی تقسیم کیے۔

اس آگہی واک میں واسا لاہور اور سول سوسائٹی سے بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔

Leave a reply