عالمی منڈی میں خام تیل کےنرخ بڑھ گئے،سونے،چاندی کی قیمت میں اضافہ

0
41

عالمی منڈی میں خام تیل کےنرخ بڑھ گئے،سونےاورچاندی کی قیمت میں مزید اضافہ ہوگیا۔
عالمی مارکیٹ میں خام تیل کےنرخ بڑھ گئے،امریکی خام تیل کی فی بیرل قیمت ایک ڈالرکے اضافے سے68ڈالرہوگئی،برطانوی برینٹ کی فی بیرل قیمت 45سینٹ بڑھ کر72ڈالرہوگئی۔
دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں سونے،چاندی اورکاپرکےریٹ بڑ ھ گئے، سونے کی فی اونس قیمت6 ڈالر کےاضافےسے3ہزار50ڈالرہوگئی جبکہ فی اونس چاندی44سینٹ کےاضافےسے34ڈالرمیں فروخت ہوئی اورفی پاؤنڈ کاپر کےسودے45سینٹ کےاضافےسے5ڈالرمیں طےپائےامریکی ڈالر کے بجائےدھاتیں سرمایہ کاری کامحفوظ ذریعہ بن گئیں۔
اُدھرایک روزکی تیزی کےبعدکرپٹوکرنسی کی قدرمیں کمی ہوگئی،بٹ کوائن کی قدر 900ڈالرکی کمی سے84ہزارڈالرہوگئی جبکہ ایتھریم کی قدر40ڈالرکی کمی سے ایک ہزار990ڈالرہوگئی اورکرپٹوکرنسی سولانا4ڈالرکی کمی سے128ڈالرمیں فروخت ہوئی۔

Leave a reply