عدالتی اصلاحات کامشن:وزیراعظم بھی متحرک

0
17

عدالتی اصلاحات کےلئے وزیراعظم شہبازشریف نےن لیگ کی پارلیمانی پارٹی کااہم اجلاس طلب کرلیا۔
ذرائع کےمطابق وفاقی حکومت کی جانب سےعدالتی اصلاحات پر پیکج  لانے کے لئے کوششیں کی جارہی ہےاورپارلیمان سےمنظورکروانےکی تیاریاں بھی کی جا رہی ہیں۔ اس سلسلے میں وزیر اعظم شہباز شریف نے مسلم لیگ ن کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس آج طلب کرلیا ہے۔
مسلم لیگ ن کےپارلیمانی اجلاس کےبعدوزیراعظم شہبازشریف ارکان پارلیمنٹ کوعشائیہ بھی دینگے،جس میں حکومت کےاتحادیوں کوبھی مدعوکیاجائےگا۔ حکومت کی جانب سے پارلیمان میں آئینی ترمیم اتوار کو پیش کیے جانے کا امکان ہے۔
وزیراعظم شہبازشریف نےحکومتی اتحادیوں کوپیرتک شہراقتدارمیں رہنےکی ہدایت کردی،حکومت نے ارکان پارلیمنٹ کی مکمل حاضری کو یقینی بنا نے کی بھی ہدایت کردی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت جمعیت علمائے اسلام (ف) کی مکمل حمایت حاصل کرنے کے لیے بھی متحرک ہے۔

Leave a reply