
لاہورہائیکورٹ نےکمرشل صارفین پرواٹرمیٹرٹیرف بڑھانےکی ہدایت کردی۔
لاہورہائیکورٹ کےجسٹس شاہدکریم نے سموگ اورماحولیاتی آلودگی کےتدارک سے متعلق شہری ہارون فاروق و دیگر کی درخواستوں پر سماعت کی۔
واساکےوکیل نےکہاکہ ہم نے واٹر میٹرز کیلئے ایک شیڈول جاری کیا ہے، ہم اکتوبر 2025 تک اس کام کو مکمل کر لیں گے۔
جسٹس شاہد کریم نےسوال کیاکہ یہ واٹر میٹرز آپ کہاں لگائیں گے ؟
واساکےوکیل نےکہاکہ سب سے پہلے ہم واٹر میٹرز کمرشل جگہوں پر لگائیں گے۔پھرنجی سطح پرلگائیں گے۔
ممبرجوڈیشل کمیشن نےکہاکہ یہ کمرشل واٹر میٹر 2500 روپے میں دے رہے ہیں، اتنے کم بل میں تو کمرشل صارفین زیادہ سے زیادہ پانی استعمال کر سکتے ہیں۔
جس پرعدالت نے ہدایت کی کہ ان کے ٹیرف کو بڑھایا جائے، 15،20 ہزار کریں، کار شو رومز بہت زیادہ پانی استعمال کر رہے ہیں انکا ٹیرف بڑھائیں۔
عدالت نے ریمارکس دئیےکہ حکومت اور دیگر اداروں نے سموگ کے حوالے سے بہت عمدہ کام کیا ہے، سب کو مبارک ہو۔
عدالتی معاون نے کہا کہ فاریسٹ ڈیپارٹمنٹ نے مانگا منڈی کے قریب چھ سو ایکڑ جگہ روڈا کو دے رکھی ہے، روڈا نے وہاں پر پلانٹیشن کرنا تھی، ابھی تک ایک درخت بھی نہیں لگایا۔
جواب میں ممبرواٹرکمیشن نےکہاکہ اس حوالےسےروڈاسےرپورٹ طلب کی ہے،ابھی تک انہوں نے رپورٹ نہیں دی، روڈا والے دیہاتی علاقوں کے لوگوں کو کمرشلائزیشن کے نام پر کروڑوں روپے کے ٹیکس نوٹسز بھیج رہے ہیں ، مناواں میں پارک کی جگہ پر قبضے ہو رہے ہیں۔
بعدازاں عدالت نے حکم دیا کہ اگلی پیشی میں اس پر جواب جمع کروائیں۔
اسلام آبادہائیکورٹ کاآئندہ ہفتہ کاڈیوٹی روسٹرجاری
فروری 8, 2025
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
دوسراون ڈے:شاہینوں نےجنوبی افریقہ کوشکست دیکرسیریزجیت لی
دسمبر 20, 2024 -
حکومت کیلئے ایک اورمشکل :آئی ایم ایف نےکڑی شرط عائدکردی
ستمبر 5, 2024 -
شاداب اور نسیم کی ٹیم میں واپسی کا امکان
مارچ 8, 2024
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔