عطا اللہ تارڑ کی پریس کانفرنس پر پاکستان تحریک انصاف کا ردعمل

0
97

لاہور:(پاکستان ٹوڈے) تحریک انصاف نے عطا تارڑ کے الزامات جھوٹ کا پلندہ قرار دے کر مسترد کر دیے

جعلی وزیر اطلاعات عطا تارڑ کی پریس کانفرنس جھوٹ، لغویات اور الزام تراشی اور بیہودگی کے مجموعے کے سوا کچھ نہیں،عوام کا مینڈیٹ چرا کر زبردستی ملک پر قابض ہونے والے دوسروں کو حب الوطنی کا درس دے رہے ہیں،

تحریک انصاف پاکستان کی سب سے بڑی اور مقبول ترین واحد جماعت ہے جو وفاق کی تمام اکائیوں کی نمائندگی کرتی ہے،تحریک انصاف کی طرف سے یورپی یونین کو نہ کوئی خط لکھا گیا ہے، اور نہ ہی خط لکھنے کا کوئی ارادہ ہے۔

تحریک انصاف اور بانی چیئرمین عمران خان کی اپنے خلاف بدترین انتقام کے سلسلے کے باوجود آئی ایم ایف پروگرام کی کامیابی کیلئے کاوشیں سب کے سامنے ہیں،

ن لیگ کے تجربہ کار وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی نااہلی اور ہٹ دھرمی آئی ایم ایف پروگرام کی تکمیل میں تاخیر کا سبب بنی جس کی گواہی ان کے اپنے لیگی وزراء دے چکے ہیں،

عمران خان اور تحریک انصاف کی منظوری کے بعد آئی ایم ایف کی جانب سے قرض کی دوسری قسط جاری کی گئی، ملک کو دیوالیہ کی دہلیز پر پہنچانے والے مجرموں کے گروہ کو ایک بار پھر عوامی منشاء کے برخلاف مسلط کر دیا گیا،

پی ڈی ایم پارٹ ٹو کے تمام ‘تجربہ کار’ وزراء کا مقصد قومی فلاح نہیں بلکہ قومی خزانے سے اپنی تجوریاں بھرنا ہے۔

جاتی امرا کے درباری اپنی جی حضوری کے بدلے ملنے والی جعلی وزارتوں کے نتیجے میں ہوش و حواس کھو کر جھوٹ اور لغویات بکنے کا نیا سلسلہ شروع کر چکے ہیں۔ جعلی فارم 47 کی سرکار گھسی پٹی سیاست کی روایت ترک کر کے اپنی مختصر حکومت کا محور ملک و قوم کی فلاح و خوشحالی کو بنائیں تو ان کیلئے بہتر ہو گا۔

Leave a reply