علیمہ خانم کوبھی بھائی کی طرح جھوٹ بولنےکی عادت پڑگئی ہے،عظمیٰ بخاری

0
6

صوبائی وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نےکہاہےکہ علیمہ خانم کوبھی اپنےبھائی کی طرح تسلسل سےجھوٹ بولنےکی عادت پڑگئی ہے۔
اپنےایک بیان میں صوبائی وزیراطلاعات عظمیٰ بخاری کاکہناتھاکہ کبھی کہتی قاسم وسلمان پاکستان آرہے کبھی کہتی نہیں آرہے،کبھی کہتی ان کو والدہ نےاجازت نہیں دی کبھی کہتی ان کوویزہ نہیں مل رہا،علیمہ خانم کوبھی اپنےبھائی کی طرح تسلسل سے جھوٹ بولنےکی عادت پڑگئی ہے۔
عظمیٰ بخاری کامزیدکہناتھاکہ وہ جن کےبچےہیں پہلےاُن سےپوچھ لیں وہ آنے کی اجازت دےرہےیانہیں؟قاسم اورسلمان امریکاسیرسپاٹے کرنے گئے تھے وہ گھوم پھرکےواپس لندن پہنچ گئے۔

Leave a reply