خیبرپختونخواحکومت کاڈیڈک چیئرمینزکیلئےلگژری گاڑیاں خریدنےکافیصلہ

0
109

خیبرپختونخواحکومت نےڈسٹرکٹ ڈیویلپمنٹ ایڈوائزری کمیٹی کے چیئرمینزکےلئےلگژری گاڑیاں خریدنےکافیصلہ کرلیا۔
ذرائع کےمطابق 26فوربائےفورگاڑیاں خریدنےپر40کروڑ30لاکھ روپےلاگت آئےگی،گاڑیاں دومرحلوں میں خریدی جائیں گی،ڈیڈک چیئرمینزکےپاس موجودہ گاڑیاں اپنی مدت مکمل کرچکی ہیں۔
ذرائع کاکہناہےکہ 2014کےبعدکسی بھی ڈیڈک چیئرمین کیلئےنئی گاڑی نہیں خریدی گئی،ڈسٹرکٹ ڈیویلپمنٹ ایڈوائزری کمیٹی کے چیئرمینز کےپاس موجودبعض گاڑیاں مکمل ناکارہ ہوچکی ہیں،گاڑیوں کی خریداری کی منظوری کے بعد ٹینڈر دیا جائےگا۔

Leave a reply