ٹرمپ کی انتخابی مہم کے دوران گلوکاره نکی مناج کی کھل کر تعریف

0
6

ٹرمپ نے گلوکارہ کی تعریف کرتے ہوئے یہ بھی کہا کہ ان سے نظریں ہٹانا مشکل ہے۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے معروف گلوکارہ نکی مناج کے جسمانی خدوخال سے متعلق نامناسب تبصرہ کرنے کے بعد امید ظاہر کی ہے کہ گلوکارہ ان کی بات کا برا نہیں مانیں گی۔
امریکی ریاست مشی گن میں انتخابی مہم کے دوران منعقدہ ایک تقریب میں نکی مناج نے بھی شرکت کی جہاں وہ سنہری لباس میں جلوہ گر ہوئیں اور ریپبلکن امیدواروں کی حمایت کرتی نظر آئیں۔
تقریب سے خطاب کے دوران ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک سینیٹر کی جسمانی ساخت سے متعلق اپنے سابقہ تبصروں کی وضاحت کرتے ہوئے اچانک نکی مناج کی باڈی پر بات شروع کر دی۔
ٹرمپ نے گلوکارہ کی تعریف کرتے ہوئے یہ بھی کہا کہ ان سے نظریں ہٹانا مشکل ہے۔تاہم اس تبصرے کے فوراً بعد انہوں نے امید ظاہر کی کہ نکی مناج ان کی بات سے ناراض نہیں ہوئی ہوں گی۔

Leave a reply