علیم خان کی قومی اسمبلی کی نشست کا نوٹیفیکیشن چیلنج

0
120

علیم خان کی قومی اسمبلی کی نشست کا نوٹیفیکیشن چیلنج

پاکستان ٹوڈے کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار ایڈووکیٹ علی اعجاز بٹر کی جانب سے استحکام پاکستان پارٹی کے عبد العلیم خان کی قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 117سے کامیابی کا نوٹیفکیشن اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا گیا۔

عدالت عالیہ میں دائر درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ 9 فروری کو جاری شدہ فارم 47 کو کالعدم قرار دیا جائے اور 15 فروری کو جاری کیا گیا علیم خان کی کامیابی کا نوٹیفکیشن معطل کیا جائے۔

بعدازاں درخواست پر سماعت ہوئی جو کہ چیف جسٹس عامر فاروق کے روبرو ہوئی۔ اعجاز بٹر کی جانب سے وکیل شہریار طارق عدالت کے سامنے پیش ہوئے۔

چیف جسٹس نے پوچھا کہ الیکشن کمیشن میں کیا چیز پینڈنگ میں ہے؟ اس پر وکیل شہریار طارق نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے 14 فروری کو درخواست فیصلہ محفوظ کیا تھا جو ابھی تک نہیں سنایا، الیکشن کمیشن نے فیصلہ محفوظ کرنے کے بعد جیت کا نوٹی فکیشن جاری کردیا ہم نے نوٹی فکشن کے خلاف درخواست دی مگر ہماری درخواست الیکشن کمیشن میں ابھی تک سماعت کے کے لیے مقرر نہیں کی۔

 

Leave a reply