عمران خان سےملاقات،علی امین گنڈاپورکاعدالت سےرجوع

0
10

وزیراعلیٰ خیبرپختونخواعلی امین گنڈاپورنےبانی پی ٹی آئی عمران خان سےملاقات کی درخواست سپریم کورٹ میں دائرکردی۔
وزیراعلیٰ خیبرپختونخواعلی امین گنڈاپورسپریم کورٹ میں جسٹس منصورعلی شاہ کی عدالت میں پیش ہوئے ۔وکیل لطیف کھوسہ اورایڈووکیٹ جنرل خیبرپختونخواشاہ فیصل بھی پیش ہوئے۔
جسٹس منصورعلی شاہ نے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کورجسٹراراورچیف جسٹس سےرجوع کرنےکی ہدایت کی۔
لطیف کھوسہ نےکہاکہ ارجنٹ مسئلہ درپیش ہے،خیبرپختونخوا کابجٹ سیشن چل رہا ہے، بانی پی ٹی آئی عمران خان سےملاقات کی درخواست ارجنٹ سنی جائے۔
جسٹس منصورعلی شاہ نےکہاکہ جوڈیشل سائیڈپرہم کچھ نہیں کرسکتے،آپ نےغلط دروازہ کھٹکھٹایا ہے، چیف جسٹس یارجسٹرارسپریم کورٹ سےرجوع کریں،یہی بہترین طریقہ ہےآپ کاوقت بچےگا،چیف جسٹس پریکٹس پروسجرکمیٹی کے چیئرمین ہیں۔
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپورروسٹرپرآئے۔
وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپورنےکہاکہ بجٹ منظوری کاعمل اسمبلی میں چل رہاہے، پارٹی سربراہ کاایک وژن ہوتاہے،بارباردرخواست کےباوجودبانی سے ملاقات نہیں کرائی گئی،تحریک انصاف کی بجٹ کمیٹی بانی سےملاقات کرےگی۔

Leave a reply