
وزیراعلیٰ خیبرپختونخواعلی امین گنڈاپورکےخلاف آڈیولیک کیس کی سماعت بغیر کارروائی کےملتوی کردی گئی۔
اسلام آبادکی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کے خلاف آڈیو لیک کیس کی سماعت ہوئی۔علی امین گنڈا پور کے وکیل راجہ ظہور الحسن ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے جبکہ شریک ملزم اسد فاروق نے عدالت میں پیش ہوکر حاضری لگوائی۔
ایڈیشنل سیشن جج عبدالغفور کاکڑ کے سیشن جج کے چارج سنبھالنے اور متعلقہ کورٹ میں کسی اور جج کے ٹرانسفر نہ ہونے کی وجہ سے سماعت بغیر کارروائی ملتوی کر دی گئی۔
علی امین گنڈاپور کے مسلسل غیر حاضر ہونے کی بنا پر پہلے سے جاری ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری برقرار رہے۔ عدالت نے کیس 18 اپریل کو سماعت کےلئے مقرر کردیا۔
واضح رہےکہ وزیراعلیٰ خبیرپختونخواعلی امین گنڈاپوراور اسد فاروق کے خلاف تھانہ گولڑہ میں مقدمہ درج ہے۔
تعلیمی بورڈ کی رجسٹریشن فیس میں اضافہ، نیا شیڈول جاری
اپریل 23, 2025
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
انٹارکٹیکا میں بننے والےوسیع سوراخ کا راز آشکار
جون 4, 2024 -
ڈالرکی قیمت میں ردوبدل
اکتوبر 28, 2024
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔