علی امین گنڈاپورکی گمشدگی:پی ٹی آئی نےاہم بیان جاری کردیا

0
16

گزشتہ رات وزیراعلیٰ خیبرپختونخواعلی امین گنڈاپورکی گمشدگی کی خبریں گردش میں رہیں،جس پر تحریک انصاف نےبیان جاری کردیاہے۔
تحریک انصاف کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہےکہ وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پوررات کوگرفتارنہیں ہوئےبلکہ وہ اسلام آبادمیں سرکاری حکام کی دعوت پر گئے تھےجہاں اُن کی سرکاری حکام کےساتھ طویل ملاقات ہوئی جس میں صوبے کی امن و امان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
علی امین گنڈاپورجس جگہ پرملاقات کےلئےگئےتھےوہاں پر جیمرز لگے ہوئے تھےجس کی وجہ سےرابطہ منقطع ہوگیاتھا۔
اس سے قبل وزیراعلیٰ اور ان کے اسٹاف سے کوئی رابطہ نہ ہونے پر پی ٹی آئی رہنماؤں نے الزام عائد کیا تھا کہ وفاقی حکومت نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کو حراست میں لیا ہے۔
قائد حزب اختلاف عمرایوب نے کہا تھا کہ علی امین گنڈا پور سے رابطہ ختم ہوچکا، وفاقی حکومت اور اسٹیبلشمنٹ نے انہیں چائے کے کپ پر مدعو کیا تھا۔

Leave a reply