عمران خان نےقاسم اورسلیمان کوپاکستان آنےسےروک دیا

0
9

بانی تحریک انصاف عمران خان نےاپنےبچوں قاسم اورسلیمان کوپاکستان آنے سےروک دیا۔
اڈیالہ جیل میں صحافیوں سے گفتگو کرتےہوئے بانی تحریک انصاف عمران خان کاکہناتھاکہ ان کے بچے قاسم اورسلیمان کسی احتجاجی تحریک میں شریک ہوں گے اور نہ ہی کسی احتجاجی تحریک کی قیادت کریں گے۔
یاد رہے کہ حالیہ دنوں میں ایسی اطلاعات گردش کر رہی تھیں کہ عمران خان کے بیٹے قاسم اور سلیمان پاکستان آ کر ان کی رہائی کے لیے تحریک کی قیادت کریں گے۔ اس سلسلے میں پی ٹی آئی کے بعض رہنما بھی یہ دعویٰ کر چکے تھے کہ دونوں بیٹے جلد پاکستان پہنچیں گے۔
تاہم اب بانی پی ٹی آئی عمران خان نے اپنے دونوں بیٹوں کو پاکستان آنے سے روک دیا ہے۔

Leave a reply