عمران خان کاملٹری ٹرائل ہوگایانہیں؟اسلام آبادہائیکورٹ نےوفاقی حکومت سےوضاحت طلب کرلی۔
بانی پی ٹی آئی کاملٹری ٹرائل ہوگایانہیں کیس کی سماعت اسلام آبادہائیکورٹ کےجسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نےکی۔حکومت کی طرف سےایڈیشنل اٹارنی جنرل عدالت میں پیش ہوئے۔
جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نےریمارکس دئیےکہ وزرا کی طرف سے بانی پی ٹی آئی کے ملٹری ٹرائل کی دھمکی دی گئی،بانی پی ٹی آئی ایک سویلین ہیں،سویلین کا ملٹری ٹرائل درخواست گزار اور عدالت کیلئے باعثِ فکر ہے، درخواست گزار کے وکیل کہتے ہیں کہ ڈی جی آئی ایس پی آر کی طرف سے بیان آیا ہے،اگر ایسا ہے تو فیڈریشن کی طرف سے واضح موقف آنا چاہیے۔
عدالت نےکہاکہ آج ہم کہہ دیں کہ ابھی کچھ نہیں کل آپ ملٹری ٹرائل کا آرڈر لے آئیں پھر کیا ہو گا؟وفاقی حکومت سے ہدایات لے کر پیر کو عدالت کو واضح آگاہ کریں۔
ایڈیشنل اٹارنی جنرل نےکہاکہ میری استدعا ہے کہ پہلے درخواست پر عائد اعتراضات کا فیصلہ کر لیا جائے۔
جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نےکہاکہ میں درخواست پر رجسٹرار آفس کے اعتراضات دور کر رہا ہوں، سپریم کورٹ کا فوجی عدالتوں میں سویلین کے ٹرائل سے متعلق فیصلہ موجود ہے، جواب دیں کہ کیا بانی پی ٹی آئی کے ملٹری ٹرائل کا معاملہ زیرغور ہے؟ اگر ایسا کچھ نہ ہوا تو درخواست غیرموثر ہو جائے گی،اگر ایسا کچھ زیرغور ہوا تو پھر ہم اس کیس کو سن کر فیصلہ کرینگے۔
عدالت نے کیس کی سماعت 16 ستمبر تک ملتوی کر دی۔
ملائیشین وزیراعظم دورہ پاکستان مکمل کرکےوطن واپس روانہ
اکتوبر 4, 2024وزیراعظم شہبازشریف نےآل پارٹیزکانفرنس بلالی
اکتوبر 4, 2024
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔