عمران نے محمود اچکزئی کے خلاف کیا بات کی؟عطا تارڑ کا انکشاف

0
137

اسلام آباد: رہنما مسلم لیگ ن عطا اللہ تارڑ کا کہنا ہے کہ محمود اچکزئی کو صدارتی امید وار کیلیے پی ٹی آئی کی طرف سے نامزد کیا گیا، صدارتی امیدوار بننا ان کی پرانی خواہش تھی۔

عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ یہ وہی محمود اچکزئی ہیں جن کی نقل بانی پی ٹی آئی دھرنے میں اتارا کرتے تھے، بانی پی ٹی آئی نے ان کے بہت غلط گفتگو کی تھی۔

ن لیگی رہنما نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں سیٹیں جیتیں بڑا اچھا ہوا پنجاب میں ہارے تو دھاندلی ہوئی، دہرا معیار نہیں چل سکتا آپ کو الیکشن کو تسلیم کرنا چاہیے۔

سنی اتحاد کونسل نے پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود اچکزئی کو صدارتی امیدوار نامزد کیا ہے۔ لطیف کھوسہ، عامر ڈوگر اور عمر ایوب نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں کاغذات نامزدگی جمع کرائیں، پی ٹی آئی رہنما علی محمد خان تجویز کنندہ ہیں۔

محمود خان اچکزئی کی طرف سے دو کاغذات نامزدگی جمع کروائے گئے ہیں۔ چیف جسٹس عامر فاروق نے صدر کے انتخاب کیلیے کاغذات نامزدگی وصول کیے۔

 

Leave a reply