انسداد دھشت گری عدالت نے عمران خان اور انکے ساتھیوں کے خلاف درج مقدمات آٹھ جولائی سے روزانہ کی بنیاد پر سننے کی ہدایت کردی ہے۔
اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے کیسز پر سماعت کرتے ہوئے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بذریعہ ویڈیو لنک پیشی سے متعلق سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل سے تحریری جواب طلب کر لیا۔
جج طاہر عباس سپرا نے کہا کہ کسی کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست قبول نہیں ہو گی، یہ کوئی وجہ نہیں کہ میں شہر سے باہر ہوں تو پیش نہیں ہو سکتا۔
انہوں نے وکلاء سے سوال کیا کہ حاضری پوری نہ ہونا ملزمان پر ہے یا کورٹ پر ہے؟ جس پر پی ٹی آئی کے وکلاء نے جواب دیا کہ حاضری پوری کرنا ملزمان پر ہے۔
جج طاہر عباس سپرا نے کہا کہ تمام غیر حاضر ملزمان کے وارنٹ گرفتاری جاری ہوں گے، پی ٹی آئی کے وکلاء نے یقین دہانی کرائی کہ اگلی پیشی پر تمام ملزمان کی حاضری یقینی ہو گی۔
جج طاہر عباس سپرا نے کہا کہ تمام غیر حاضر ملزمان کے بلا ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر رہے ہیں، آئندہ پیشی پر حاضری کی مکمل یقین دہانی کرائی جائے گی تو پھر وارنٹ کا معاملہ دیکھیں گے۔
پی ٹی آئی کے وکلاء نے استدعا کی کہ ایک موقع دیا جائے، اگلی پیشی پر تمام ملزمان پیش ہوں گے۔ جج طاہر عباس سپرا نے کہا کہ جو ملزم 8 تاریخ کو نہیں آئیں گے ان کو اشتہاری قرار دوں گا، عدالت نے مقدمات کی مزید سماعت آٹھ جولائی تک ملتوی کردی۔
توشہ خانہ ٹوکیس:سماعت بغیرکارروائی کےملتوی
اکتوبر 5, 2024علی امین گنڈاپور نے کوئی ریڈ لائن کراس نہیں کی،بیرسٹرسیف
اکتوبر 5, 2024
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔