عوام کیلئے خوشخبری،حکومت کاپیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کااعلان

0
12

مہنگائی سےپریشان عوام کےلئے خوشخبری،حکومت نےپیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کااعلان کردیا۔
پاکستان میں ہرپندرہ روزبعدپیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کیا جاتا ہے جس میں کبھی عوام کوریلیف دیاجاتاہےاورکبھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کرکےعوام کی مشکلات میں اضافہ کیاجاتاہے۔
وزارت خزانہ نےپیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کانوٹیفکیشن جاری کردیا۔
وفاقی حکومت نےپیٹرول کی قیمت میں 2 روپے 07 پیسے فی لیٹر کمی کااعلان کیاجبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل میں  3 روپے 40 پیسےکی کمی کی گئی۔
وزارت خزانہ کےجاری کردہ نوٹیفکیشن کےمطابق پیٹرول کی نئی قیمت 247 روپے 3 پیسے فی لیٹر ، ڈیزل کی نئی قیمت 246 روپے 29 پیسےہوگئی ہے۔ لائٹ ڈیزل ایک روپے 3 پیسے فی لیٹر سستا کیا گیا ہے جس کے بعد نئی قیمت 140روپے 90 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔اس کے علاوہ مٹی کا تیل بھی 3 روپے 57 پیسے فی لیٹر سستا ہو گیا ہے جس کے بعد مٹی کے تیل کی نئی قیمت 154 روپے 90 پیسے فی لیٹر ہو گئی ہے۔
یادرہےکہ حکومت نےرواں سال یکم جون سےیکم اکتوبر2024تک پیٹرول کی قیمت میں تقریباً21روپے23پیسےفی لیٹرکمی کی ہے۔اس کے علاوہ یکم جون سے یکم اکتوبر2024 تک ڈیزل 18 روپے 67 پیسے فی لیٹر سستا ہوا ہے۔

Leave a reply