عوام کیلئے خوشخبری:حکومت کاپیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کااعلان

0
13

عوام کےلئے خوشخبری،حکومت نےپیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کااعلان کردیا۔
پاکستان میں ہرپندرہ روزبعدپیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کیاجاتاہےجس میں کبھی عوام کوریلیف دیاجاتاہےاورکبھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کرکےعوام کی مشکلات میں اضافہ کیاجاتاہے۔لیکن ابھی تک حکومت مسلسل چوتھی مرتبہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کررچکی  ہے۔

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 13.60 روپے فی لیٹر تک کمی کردی گئی، نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔
وزیراعظم شہبازشریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی منظوری دے دی، پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 10 روپے کی کمی کی منظوری،ہائی اسپیڈ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 13 روپے 6 پیسے کی کمی منظوری جبکہ مٹی کے تیل کی قیمت میں 11روپے  16 پسیے  فی لیٹر کمی کردی گئی
وزارت خزانہ کی جانب سے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کردیاگیا۔
واضح رہےکہ عالمی منڈی میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم ترین سطح پر آنے سے ملک میں بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کردی گئی ہے۔

Leave a reply