عیدالفطر سے قبل بارشوں کا نیا سلسلہ: بادل کہاں کہاں برسیں گے؟

0
32

عیدالفطر سے قبل بارشوں کا نیا سلسلہ، بادل کہاں کہاں برسیں گے؟25 سے 27 مارچ کے دوران پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بارشوں کا امکان،محکمہ موسمیات کی اہم پیشگوئی ،محکمہ موسمیات نے عید الفطر سے قبل ملک میں بارشوں کے نئے سلسلے کا امکان ظاہر کر دیا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آج سے ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں بارش کی پیشگوئی ،جبکہ پہاڑوں پر ژالہ باری اور برفباری کا بھی امکان ظاہر کیا ہے۔
موسم کاحال بتانےوالوں کاکہناہےکہ ملک کےبیشترعلاقوں میں موسم خشک رہنےکاامکان ہےاورچندمقامات پربارش متوقع ہے،وفاقی دارالحکومت اسلام آباداورگردونواح میں مطلع جزوی ابرآلودرہنےکاامکان ہے، خیبرپختونخوا کے بیشتراضلاع میں مطلع جزوی ابرآلودجبکہ گرج چمک کےساتھ بارش کی توقع ہے۔
محکمہ موسمیات کاکہناہےکہ پنجاب کےبیشتراضلاع میں موسم خشک گرم رہنےکا امکان ہے،مری،گلیات اورگردونواح میں گرج چمک کےساتھ ہلکی بارش اوربونداباندی کی توقع ہےاُدھرسندھ کےبیشتراضلاع میں موسم گرم اورخشک رہنےکاامکان ہے،جبکہ بلوچستان کےبیشتراضلاع میں مطلع جزوی ابرآلود،آندھی اور گرج چمک کےساتھ بارش متوقع ہےدوسری جانب کشمیراورگلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کےعلاوہ گرج چمک کےساتھ بارش کی توقع ہے۔

Leave a reply