غزہ : الشفاء ہسپتال پر اسرائیل کا آپریشن چوتھے روز میں داخل ، درجنوں فلسطینی شہید

0
64

قطری نشریاتی ادارے الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق بینجمن نیتن یاہو نے امریکی ریپبلکن سینیٹرز سے کہا کہ اسرائیل حماس کو شکست دینے کے لیے جنگ جاری رکھے گا۔

غزہ شہر کے الشفاء ہسپتال پر اسرائیل کا چھاپہ اور آپریشن چوتھے روز میں داخل ہو گیا ہے جس میں درجنوں فلسطینی شہید اور زخمی ہوگئے۔

دوسری جانب رات گئے اسرائیلی فورسز نے نور شمس پناہ گزین کیمپ پر چھاپہ مارا، وفا نیوز ایجنسی کے مطابق مقبوضہ مغربی کنارے میں نور شمس پناہ گزین کیمپ پر اسرائیلی ڈرون حملے میں دو فلسطینی شہید ہو گئے ہیں۔

7 اکتوبر سے غزہ پر اسرائیلی حملوں میں کم از کم 31 ہزار 923 فلسطینی شہید اور 74 ہزار 96 زخمی ہو چکے ہیں، حماس کے 7 اکتوبر کے حملے میں اسرائیل میں مرنے والوں کی تعداد 1,139 ہے۔

جنگ بندی پر بات چیت کیلئے انٹونی بلنکن سعودی عرب پہنچ گئے

دوسری جانب غزہ میں جنگ بندی پر بات چیت کرنے کیلئے، امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن کی جدہ میں سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات متوقع ہے۔

امریکی وزیرخارجہ انٹونی بلنکن سعودی عرب سے مصر اور پھر اسرائیل جائیں گے۔

7 اکتوبر کو اسرائیل کے غزہ پر حملے کے بعد امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن چھٹی مرتبہ مشرق وسطیٰ کا دورہ کر رہے ہیں۔

Leave a reply