غزہ میں اسرائیلی جارحیت کاسلسلہ جاری،گزشتہ 24گھنٹوں میں مزید64فلسطینی شہیدہوگئےاورمتعددافرادزخمی ہوگئے۔
تفصیلات کےمطابق گزشتہ سال 7اکتوبرسےغزہ پراسرائیل کےحملوں کاسلسلہ جاری ہے،جس میں اب تک ہزاروں فلسطینی شہیدہوچکےہیں جن میں زیادہ تعدادخواتین اورمعصوم بچوں کی ہے،اسرائیل غزہ میں نسل کشی کےلئےبچوں کوٹارگٹ کرکےشہیدکررہاہے۔اسرائیلی جارحیت کی وجہ سےغز ہ کوکھنڈرمیں بدل دیاگیاہے۔اسرائیلی بربریت سےغزہ میں خوراک اورادویات جیسےسنگین مسائل پیداہورہےہیں۔
عرب میڈیاکےمطابق اسرائیلی حملوں میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں 64افرادشہیدہوئےاوراسرائیلی جارحیت کانشانہ بننےسے105افرادزخمی ہوگئے۔ جب کہ کئی زخمی افراد عمارتوں کے ملبے تلے دبے ہوئے ہیں جنہیں نکالنے کی اور امداد پہنچانے کی کوششیں جاری ہیں۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اسرائیلی اور اتحادیوں کے یمن اور لبنان پر بھی حملے جاری ہیں، اسرائیلی فوج نے جنوبی لبنان میں الما الشعب کے مضافات میں گولہ باری کی جس کے نتیجے میں دو لبنانی فوجی زخمی ہوگئے جب کہ یمن میں اسرائیلی فضائی حملوں میں ہلاکتوں کی تعداد 6 ہوگئی ہے اور 83 افراد زخمی ہیں۔
واضح رہےکہ دوسری جانب رواں ہفتےاسرائیل نےجنگ بندی سےمتعلق مذاکرات ایک مرتبہ پھرسےشروع کرنےکااعلان کیاہے۔
اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کا کہنا ہے کہ غزہ جنگ بندی کے معاہدے پر مذاکرات جمعرات کو دوبارہ شروع ہونگے۔
بدترین سموگ:محکمہ ٹرانسپورٹ نےنیاہدایت نامہ جاری کردیا
نومبر 12, 2024
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
توشہ خانہ نیاریفرنس میں اہم پیشرفت
ستمبر 9, 2024 -
ثانیہ مرزا سچی محبت کی تلاش میں نکل پڑی
جون 4, 2024 -
وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری کا بیان
اپریل 6, 2024
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔