غزہ میں اسرائیلی جارحیت کے9ماہ مکمل

0
62

غزہ میں اسرائیلی جارحیت کےحملوں کے9ماہ مکمل ہوگئے۔گزشتہ سال 7اکتوبرسےفلسطین میں جاری اسرائیلی بمباری سےاب تک 38 ہزار 153 فلسطینی شہید ہوچکے ہیں۔

7اکتوبر2023سےمظلوم فلسطینیوں پراسرائیلی بربریت کاسلسلہ جاری ہے،جس میں ہزاروں فلسطینی شہیدہوچکےہیں جن میں زیادہ تعدادخواتین اورمظلوم بچوں کی ہے،اسرائیلی جارحیت سےغزہ کوکھنڈرمیں بدل دیاگیاہے،اسرائیلی دہشتگردی سےغزہ میں خوراک اورادویات جسےسنگین مسائل پیداہورہےہیں۔
غزہ کی پٹی پراسرائیلی فورسزکےوحشیانہ حملوں کاآج275واں دن ہے،غزہ کےمغربی علاقےپراسرائیلی حملوں میں کم ازکم 20 فلسطینی شہید ہوئے ہیں، الزوایدہ میں واقع ایک مکان پر اسرائیلی بمباری سے 6 فلسطینی شہید ہو گئے۔
جنوبی لبنان کےعلاقوں میں بھی اسرائیل نےشیلنگ کی ہے،شجاعیہ کے علاقے میں بھی شدید لڑائی کاسلسلہ جاری ہے، اسرائیلی حملوں کے باعث کئی خاندان محصور ہوکر رہ گئے ہیں ،24گھنٹوں میں اسرائیلی حملوں میں مزید55فلسطینی شہیدہوگئے۔
فلسطینی وزارت صحت کے مطابق 7 اکتوبر سے جاری اسرائیلی بمباری سے 38 ہزار 153 فلسطینی شہید ہوچکے ہیں جبکہ 87 ہزار 828 فلسطینی زخمی ہوئے۔
دوسری جانب اسرائیل میں سرگرم کارکنوں نے 7 اکتوبر کو حماس کے حملوں کے 9 ماہ مکمل ہونے پر ملک بھر میں مظاہروں کا آغاز کر دیا، اسرائیلی سرگرم کارکنوں کی جانب سے’’ ڈے آف ڈسرپٹشن‘‘ کے نام سے یہ مظاہرے شروع کیے گئے ہیں۔

 

Leave a reply